کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی امن دشمنوں کیخلاف کارروائیاں جاری، پانچ دہشت گرد گرفتار

09 جولائی, 2022 13:14

شیعیت نیوز: کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی امن دشمنوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ لاہور میں کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی نے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع سے بھی تین مبینہ دہشت گرد پکڑے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق مختلف کارروائیوں میں پانچ مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں واحد بھٹی، جمیل الرحمان، شفقت حسین، محسن خورشید، عمران خان اور کاشف علی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے بھائی محمد علی جناحؒ کے ساتھ ملکرپاکستان کے قیام میں اپنا ناقابل فراموش کردار ادا کیا ، علامہ ساجد نقوی

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی نے مذکورہ دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا ہے۔

4:32 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top