سانحہ6 محرم ملہوالی اٹک میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کے 3 دہشت گرد رہا

08 جولائی, 2022 12:30

شیعیت نیوز: سانحہ ملہوالی اٹک میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کے 3 دہشتگردوں کو رہا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کے قصبہ ملہوالی میں 2000ء کے محرم الحرام میں بم دھماکہ کیس میں سزائے موت پانے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے تین کارندوں قاری محمود عثمانی، ملک قاسم اعوان اور ملک عزیز الدین اعوان کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 2017ء کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ ملہوالی اٹک کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مذکورہ مجرمان کے ہائیکورٹ کے سزائے موت کے فیصلہ کو عمر قید میں بدل دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ شبیر میثمی اور دیگرسے ملاقات

ملہوالی اٹک سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی کا آبائی گاوں ہے، جہاں 6 محرم الحرام 2000ء کی مجلس عزاء میں ہینڈ گرنیڈ اور فائرنگ کے نتیجہ میں 15 شیعہ عزادار شہید اور 42 زخمی ہوئے تھے۔جبکہ بھی مسلم لیگ ن برسراقتدار آتی ہے، کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کو آزادیاں ملنا شروع ہوجاتی ہیں۔

3:46 شام اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔