وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ شبیر میثمی اور دیگرسے ملاقات

07 جولائی, 2022 15:29

شیعیت نیوز: پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ سید اسد عالم نقوی، سید حسن ترمذی اور قاسم علی قاسمی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈبلیوایم کی بڑی سیاسی فتح ، جتوئی گروپ کے کامیاب تمام امیدوار ایم ڈبلیوایم میں شامل ہوگئے

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے موجودہ صورتحال میں درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے قومی، سیاسی مسائل میں تعاون کی اپیل کی۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے موجودہ سیاسی، مذہبی اور امن و امان کی صورتحال کو اہم قرار دیتے ہوئے مسائل کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

3:45 شام اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔