ایم ڈبلیوایم کی بڑی سیاسی فتح ، جتوئی گروپ کے کامیاب تمام امیدوار ایم ڈبلیوایم میں شامل ہوگئے

07 جولائی, 2022 15:02

شیعیت نیوز: سندھ کے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں، خانپور ٹاؤن کمیٹی پر پاکستان پیپلز پارٹی کو تاریخی شکست 8 نشستوں سے 6 نشستوں پر جتوئی گروپ آزاد امیدوار اکثریت سے کامیاب، ہوگئے جتوئی گروپ کے 6 آزاد کامیاب امیدواروں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی، شمولیت اختیار کرنے والوں میں سردار زادہ مہدی حسن جتوئی، غلام اصغر، عطاء محمد آرائین، ثناءاللہ سیٹھار، علی مراد سیٹھار، اصغر علی سیٹھار، شامل ہیں، الیکشن جیت کر ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والے امیدواروں کو، مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کی جانب سے ویلکم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نعرہ حیدریؑ لگانےپر شہید کیئےجانے والے توقیر حسین کے اہل خانہ کا قاتل کی گرفتاری میں تعاون پر ایم ڈبلیوایم سے اظہار تشکر

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم تحصیل گڑھی یاسین کے صدر مستنصر مہدی ابڑو، گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ، ایم ڈبلیوایم ایک سیاسی جماعت ہے اور مظلوموں کے حقوق کے خاطر ہمیشہ صف اول میں کھڑے ہوکر آواز بلند کی ہے ایم ڈبلیو ایم میں شامل ہونے والے 6 کامیاب امیدواروں کو خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پرچم تلے عوام کی خدمت کریں گے، مزید کہا کہ یہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ضلع شکارپور میں پہلی کامیابی ہے، انشاءاللہ خانپور ٹاؤن کمیٹی پر چیئرمین شپ ایم ڈبلیو ایم کی ہوگی۔

 

3:44 شام اپریل 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔