بزم فاضل کی جانب سے آیت اللّہ الحاج سید مرتضیٰ حسین صدرالافاضل کی یاد میں سیمینار کا انعقاد

05 جولائی, 2022 01:05

شیعیت نیوز: معروف ادیب، ماہر غالبیات و لسانیات، محقق، محدث و مفسر قرآن آیت اللّہ الحاج سید مرتضیٰ حسین صدرالافاضل علیہ الرحمۃ کی شخصیت پر بزم فاضل کے زیر اہتمام دیوان سلمان فارسی حالی روڈ گلبرگ لاہور میں سیمینار منعقد ہوا، جس میں تمام مکاتب فکر کے اہل علم و ادب علماء شاگردان، پیر نو بہار شاہ، سید علی رضا نقوی، انجمن وظییفہ سادات کے عہدیداروں، سینئر صحافی فیضان نقوی، سینئر صحافی علی جاوید نقوی، علامہ حسن رضا ہمدانی، علامہ سید محمد ظفر نقوی، نواب منور عالم، علامہ سید ساجد علی نقوی کے نمائندہ وفد، وفاق المدارس الشیعہ کے عمائدین اور جامعہ المنتظر کے وفد اور مولانا کے عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نعرہ حیدریؑ لگانے کے جرم میں ریڑھی دار مزدور کو شہید کرنے والا مرکزی مجرم گرفتار، پھانسی کا مطالبہ زور پکڑگیا

آیت اللّہ حاج سید حسین مرتضٰی نقوی (قم) نے اپنے خصوصی خطاب میں فاضل لکھنؤی کی علمی ادبی اور مذہبی خدمات پر روشنی ڈالی۔ علامہ کاظم رضا نے علّٰامہ ساجد نقوی کا پیغام سنایا اور مولانا کی علمی اور دینی خدمات بیان کیں۔ ڈاکٹر آغا سلمان باقر اور معروف صحافی حسین نقی، پروفیسر جمیل احمد رضوی نے ادبی کارناموں پر روشنی ڈالی۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رکن انجینئر علی رضا نقوی اور امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے نمائندہ حسن رضا نقوی نے ملی اور سماجی خدمات کے حوالے آپ کی خدمات پر اظہار خیال کیا۔ علامہ بختیار الحسن سبزواری، علامہ منور عباس علوی، علامہ ظفر علی، علامہ علی نقی مبلغی، نثار ترمذی، انجم رضا اور ڈاکٹر محسن علی نے خراج عقیدت پیش کیا جبکہ اختتام پر سید احمد مرتضٰی نے کلمات تشکر پیش کئے۔

9:46 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top