امریکہ میں سیکڑوں پروازیں منسوخ
شیعیت نیوز: امریکہ میں عملے میں کمی کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق عملے میں کمی کی وجہ سے ایک ہزارتین سو پروازوں میں تاخیر ہوئی جبکہ چارسوسترہ پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ فلائٹ کے عملے میں کمی، پروازوں کی منسوخی اور موسم نے ہوائی کمپنیوں اور مسافروں کو مشکل صورت حال سے دوچار کردیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں سفر کے اخراجات دوہزار بائیس میں دوہزار اکیس کے مقابلے میں دوگنا ہوگئے ہیں۔ امریکہ میں ہوٹل اور پیٹرول کی قیمتوں میں دوہزار اکیس کے مقابلے میں دوہزار بائیس میں بالترتیب تیئس اورترپن فیصد کا اضافہ ہوا ہے امریکی ہوائی کمپنیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات میں بھی دوہزار اکیس کے مقابلے میں چودہ فیصد کمی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہید جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے قتل کی فرد جرم حتمی مرحلوں میں ہے، ایرانی عدلیہ
دوسری جانب امریکی میں فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس میں آئے روز کئی افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کنتاکی کی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایک مسلح شخص کے مابین ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 49 سالہ لنس اسٹورز کو گھریلو تشدد کے کیس میں گرفتار کرنے کیلئے جب اس کے گھر پر پولیس گئی تو اس نے خود کار ہتھیار سے فائرنگ شروع کی۔
دو روز قبل شیگاگو کی ایک سپر مارکیٹ میں ہونے والی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے تھے۔
امریکہ میں رائج گن کلچر کے باعث سالانہ کئی ہزار افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ امریکہ دنیا کا وہ واحد ہے جہاں فائرنگ کے واقعات زیادہ رونما ہوتے ہیں اور فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد بھی دوسرے ملکوں کی نسبت بہت زیادہ ہے۔







