اہم ترین خبریںپاکستان

بلدیاتی انتخابات، ایم ڈبلیوایم نے یوسی 50 ڈکھن تعلقہ گھڑی یاسین کےنتائج چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا

سید علی حسین نقوی نے ڈپٹی سیکریٹری سیاسیات صوبہ سندھ مشتاق میمن کو یوسی 50 ڈکھن تعلقہ گھڑی یاسین کے نتائج کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

شیعیت نیوز: شعبہ سیاسیات مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کا یوسی 50 ڈکھن تعلقہ گھڑی یاسین کے نتائج کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں جانے کا فیصلہ۔

صوبائی سیکریٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ سید علی حسین نقوی نے ڈپٹی سیکریٹری سیاسیات صوبہ سندھ مشتاق میمن کو یوسی 50 ڈکھن تعلقہ گھڑی یاسین کے نتائج کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: مجلس علمائے اہلبیتؑ پاراچنار کے وفد کی چیئرمین ایم ڈبلیو ایم سے اسلام آباد میں ملاقات

سید علی حسین نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس چوری کردہ نشست کے نتائج کو کسی قیمت پر بھی قبول نہیں کرتے اور اس چوری شدہ نشست کے حصول کے لیئے ہر قانونی فورم کو استعمال کریں گے۔انشاءاللہ فتح حق کی ہوگی اور فتح مظلوم عوام کی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button