مشرق وسطی

بحرین میں ساز باز کرنے والی عرب حکومتوں اور غداروں کا اجلاس

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کے ساتھ ساز باز گٹھ جوڑ کرنے والے چار عرب ممالک کے حکام پیر کو بحرین میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے سفارتکاروں کے اجلاس کررہے ہیں۔

النشرہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ ، صیہونی حکومت اور چار عرب ممالک پیر کو بحرین میں ملاقات کررہے ہیں ۔

اس رپورٹ کے مطابق منامہ مذاکرات میں متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مراکش جنھوں نے دوہزار بیس سے تل ابیب کے ساتھ اپنے تعلقات برقرار کئے ہیں اور مصر جس نے انیس سو اناسی سے اس کے ساتھ روابط قائم کر رکھے ہیں ، کی وزارت خارجہ کے حکام اکٹھا ہو رہے ہیں۔

ساز باز کرنے والے ان عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے پہلی بارمارچ کے مہینے میں جنوبی مقبوضہ فلسطین کے صحرائے نقب میں اسی طرح کا اجلاس کیا تھا اور اس ملاقات میں امریکہ کے وزیرخارجہ اینٹونی بلینکن بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ کے پہلے ہی پانچ منٹ میں غاصبوں پر 150 میزائل داغیں گے، اسماعیل ہنیہ

دوسری جانب سرکاری حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گھروں کی کھڑکیاں بند رکھیں اور گھر سے باہر نہ نکلیں۔

اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی الغد کی رپورٹ کے مطابق ملک کی عقبہ بندرگاہ پر موجود ایک ٹینک سے زہریلی گیس خارج ہونے کی وجہ سے اب تک 12 افراد ہلاک اور 260 مسموم ہوگئے۔

اس رپورٹ کے مطابق مہلک گیس سے بھرا ہوا ٹینک بحری جہاز کے عرشے پر منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران گر کر پھٹ گیا۔

عقبہ بندرگاہ سے لوگوں کے انخلا کے لیے طیارے بھیج دیے گئے ہیں، جبکہ خصوصی ٹیمیں گیس لیکیج سے نمٹنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

اردن کے وزیراعظم بشر خصاونہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button