آغا رضا کی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان فیڈرل سروس ٹرئیبونل سے ملاقات ، غیر منصفانہ بندیاں چیلنج کردیں
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما، سابق وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا نے الیکشن کمیشن کی نئی سازشی حلقہ بندیوں کو چیلنج کردیا ہے۔
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما آغا رضا نے اسلام آباد میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان فیڈرل سروس ٹرئیبونل FST سےکوئٹہ کی غیر منصفانہ اور سازش پر مبنی حلقہ بندی کے خلاف پٹیشن دائر کر نے کیلئے ملاقات کیں۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ شہنشاہ حسین نقوی جب بھی آزاد کشمیر آئیں میرے ذاتی مہمان ہوں گے میرے گھر رکیں گے، وزیر اعظم آزاد کشمیر
آغارضا نے کہا کہ ہزارہ قوم (ہزارہ ٹاون / علمدار روڈ) کے خلاف سازشوں کو قانونی طریقے سے کاونٹر کرنے کیلئے ہر ممکن قانونی و آئینی راستہ اختیار کیا جائے گا۔







