علامہ شہنشاہ حسین نقوی جب بھی آزاد کشمیر آئیں میرے ذاتی مہمان ہوں گے میرے گھر رکیں گے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

28 جون, 2022 12:46

شیعیت نیوز: علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے باغ آزاد کشمیر داخلے پر پابندی کا معاملہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بیان سامنے آگیا۔وزیر اعظم تنویر الیاس نے کہا کہ میں معزرت خواہ ہوں علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر پابندی سے متعلق اطلاع مجھے دیر سے ملی۔ پابندی سے متعلق نوٹیفیکیشن کو ختم کر دیا گیا ہے۔میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا زاتی طور پر بہت احترام کرتا ہوں وہ بہت بڑے عالم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان امریکا کو کیوں ناپسند ہیں؟قائد ایوان امریکی سینیٹ چک شومر نےبڑا انکشاف کردیا

انہوں نے کہا کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی تمام مسالک میں مقبولیت رکھتے ہیں۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین اور مسلم اُمّہ کی بات کی ہے ۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو ہمیشہ ہر جگہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ آزاد کشمیر انکا اپنا گھر ہے کوئی پریشانی نہیں۔ علامہ شہنشاہ حسین نقوی جب بھی آزاد کشمیر آئیں میرے ذاتی مہمان ہوں گے میرے گھر رکیں گے۔ میں انکے لئے بہت احترام کا جذبہ رکھتا ہوں۔

8:11 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top