ملکی ترقی کے حکومتی دعوے محض اخباری بیانات اور جلسوں تک ہی محدود دکھائی دے رہے ہیں،علامہ ناظرتقوی

27 جون, 2022 14:39

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے حکومتی دعوے محض اخباری بیانات اور جلسوں تک ہی محدود دکھائی دے رہے ہیں، سرکاری اداروں کا کوئی پُرسان حال نہیں ہے، صحت توانائی اور تعلیم سمیت بنیادی ضروریات کے تمام شعبے عوام کو سہولیات کی بجائے مشکلات سے دوچار کرنے میں مگن ہیں، ملک کے بیشتر حصوں میں سوئی گیس کی عدم فراہمی، طبی سہولتوں کے فقدان اور تعلیمی اداروں کی حالت زار نے عام عادمی کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے، حکومت کا اولین فرض ہے کہ عام آدمی کے معمولات زندگی کو بہتر بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کے پنجاب میں آپریشنز ، سعودی نوازکالعدم تنظیموں کے11 دہشت گرد گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ جہاں عوام بھوک اور بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشیاں کرنے لگے اور مائیں بچوں کو زہر دے کر خود بھی ابدی نیند سو جائیں، وہاں ترقی کے بلند و بانگ دعوے عوام کا تمسخر اڑانے کے مترادف ہیں، کرپٹ حکمران کا واحد ہدف اقتدار کو بچانا ہے، انہیں ملک کی عوام سے کوئی غرض نہیں، ملکی ترقی کے حکومتی دعوے محض اخباری بیانات تک محدود ہیں، حکومت کو اگر ذاتی کاموں سے فرصت ملے تو قومی امور پر بھی توجہ دے، اسکولوں اور ہسپتالوں کی حالت کو بہتر بنایا جائے، پڑھے لکھے بے روزگار افراد کو باوقار روزگار فراہم کرنا بھی ریاست کی ہی ذمہ داری ہے۔

4:29 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top