ایم ڈبلیوایم کی رکن کنیزفاطمہ نے قوم کی مغوی بیٹی قرت العین کیلئے ایوان میں آواز اٹھادی
شیعیت نیوز: اسمبلی اجلاس کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے ممبر اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی نسواں کنیز فاطمہ نے اسلام آباد سے اغوا ہونے والی گلگت بلتستان کی بیٹی قرت العین کی جلد بازیابی کے حوالے سے آواز بلند کی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت ،اسلام آباد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ابھی تک قوم کی بیٹی قرت العین کو بازیاب کرانے میں ناکام ہوچکےہیں جو کہ انتہائی افسوناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف جنرل ندیم رضا کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری سے ملاقات
انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ قوم کی بیٹی کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔اب تک اسلام آباد پولیس کی جانب سے غفلت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اراکین گلگت بلتستان اسمبلی متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت قوم کو بیٹی کو بازیاب کرانے میں ہر ممکن تعاون کرے گی ۔







