مشرق وسطی

کویتی ولی عہد عہد شیخ الاحمد الجابر الصباح نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

شیعیت نیوز: کویتی ولی عہد شیخ الاحمد الجابر الصباح نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے جلد الیکشن کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کے 81 سالہ ولی عہد شیخ الاحمد الجابر الصباح نے ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب میں پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔

کویتی ولی عہد نے کہا کہ شاہی خاندان پارلیمانی روایات کا احترام کرتا ہے تاہم ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے یہ قدم ناگزیر تھا۔

کویت کے ولی عہد نے ملک میں فوری الیکشن کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کویتی کابینہ نے دو ماہ قبل پارلیمنٹ سے اختلافات کے باعث استعفیٰ دیدیا تھا اور ملک میں نئے انتخابات کے لیے دیگر ارکان کے ساتھ مل کر مہم بھی چلائی تھی۔

کویت میں 50 رکنی پارلیمنٹ کا بنیادی کام قوانین کی منظوری، منسوخی، وزرا سے پوچھ گچھ ہے اور عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنا ہے تاہم حتمی فیصلہ امیرِ کویت کا ہی ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

دوسری جانب مصر میں پولیس نے مسجد میں گانا اور رقص کی ویڈیو بنانے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی میں اور اس مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا جسے ویڈیو میں مائیکروفون کے ساتھ رقص کرتے، چھلانگ لگاتے اور گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

استغاثہ نے بتایا کہ اس ویڈیو کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں ایک شخص کو مائیکروفون میں گاتے ہوئے اور مسجد کے اندر رقص کرتے دکھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گانا گانے والے، اس کی ویڈیو بنانے والے اور رقص کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا، زیر حراست ملزمان کو دہشت گردی اور غلط معلومات پھیلانے کے الزامات کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button