ایران

دشمن کو ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، میجر جنرل حسین سلامی

شیعیت نیوز: ایرانی سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ دشمن ایران میں انتشار پھیلانے اور شہریوں کے جذبات کو بھڑکانے کے لیے فتنہ کے ڈھول پیٹ رہا ہے مگر ہم عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں، قربانی اور لگن کے جذبے پر کاربند ہیں اور دشمن کو ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ دنیا آج خوشحالی اور بصیرت سے بھرپور ایک ٹھوس مرکزی اڈے کی موجودگی کا مشاہدہ کر رہی ہے، جو کفر اور ناانصافی کی خندق کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک پائیدار اسٹریٹجک نقطہ نظر کو جاری رکھے ہوئے ہے، دشمن کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ اس کی بار بار شکستیں بالخصوص اسلامی ممالک کے اندر اسی خطے سے ہو رہی ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ فدا کاری کے جذبے سے سرشار ہو کر عوام کی خدمت کی بدولت دشمن میں یہ جرائت پیدا نہیں ہوتی کہ وہ ایران کی جانب بری نگاہ سے دیکھے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران و اسلام کے بدخواہوں کا ہتھیار سافٹ وار اور ثقافتی یلغار ہے، آیت اللہ خامنہ ای

میجر جنرل حسین سلامی نے ایران کے دارالحکومت تہران کو ملک میں امن و استحکام کا لنگر قرار دیا، اس ثابت قدم شہر نے بین الاقوامی سطح پر اپنے وزن، عالمی کردار اور اپنے ذہین اور باشعور افراد کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ یہ اہلیت اور وقار کے ساتھ مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب رہا ہے۔

انہوں نے ملک میں سیکورٹی کے امور سے وابستہ تمام فریقوں اور حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ شہریوں کو امن، سلامتی اور استحکام فراہم کرنے کے لیے کوششیں تیز کریں اور کام کو دوگنا کریں۔

میجر جنرل حسین سلامی نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ہدایات پر عمل کریں اور ان کی خواہشات کو حاصل کریں، ایرانی عوام جانتے ہیں کہ اس کی عظمت اس معاشرے کے لیے خوشی، خوشحالی، سلامتی، آزادی اور وقار کے سوا کچھ نہیں چاہتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button