یمن

یمن میں سعودی اتحاد کو دھچکا، 78 فوجی یمن کی فورسز سے جا ملے

شیعیت نیوز: یمن میں سعودی اتحاد کو ایک دھچکا اُس وقت لگا ہے جب اُس کے 78 فوجی یمن کی فورسز سے جا ملے۔

فارس خبر رساں ایجنسی نے آگاہ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن میں سعودی اتحاد کے 78 فوجیوں نے اس اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے یمن کی فورسز میں باقاعدہ شامل ہونے کا اعلان کیا. اس طرح یہ فوجی، فوجی ساز و سامان کے ساتھ صنعاء کے کنٹرول والے علاقوں میں داخل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی علماء کو کالعدم ٹی ٹی پی کے موقف میں نرمی لانے کیلئے افغانستان بھیجنے کا فیصلہ

اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی سعودی اتحاد کے 15 فوجیوں نے اس اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے یمن کی فورسز میں شمولیت اختیار کی تھی۔

یمن کی فوج میں شامل ہونے والوں میں مآرب 81 بریگیڈ کے جنرل عبدالرشید مثنی الصنبری بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی پابندیاں نہ صرف ایران بلکہ پاکستان اور پورے علاقے کو مسائل و مشکلات سے دوچار کئے ہوئے ہیں، بلاول بھٹو

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی سات سالہ جنگ کے دوران ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے، یمن کا پچاسی فیصد بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہوگیا ہے اور اس ملک کو شدید غذائی بحران کا سامنا ہے۔

دوسری جانب یہ بھی حقیقت ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو جنگ کے لئے اپنے اعلان کردہ اہداف میں سے اب تک کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button