ایران

دنیا میں امریکی تسلط شکست کھا چکا ہے، میجر جنرل رحیم صفوی

شیعیت نیوز: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے معاون خصوصی اور مشیر میجر جنرل رحیم صفوی نے کہا ہے کہ امریکی تسلط کو شکست ہو چکی ہے۔

یہ بات میجر جنرل رحیم صفوی نے ایران کے صوبے مرکزی کے شہر اراک میں جہادی انتظام کے نام سے جانی جانے والی خدمات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا کو ایک گاؤں سمجھتا ہے جس پر امریکی ثقافت اور اصولوں کے تحت حکومت کی جانی چاہیے۔

میجر جنرل رحیم صفوی نے کہا کہ یہ حکمت عملی کہ امریکہ دنیا کی واحد سپر پاور ہے اب شکست کھا چکا ہے کیونکہ دنیا آج ایک تکثیری قطبی نظام کی طرف بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی تسلط کی شکست کی واضح مثال یوکرین میں جاری جنگ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جامعۃ المعارف الاسلامیہ (مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور) میں عظمت قرآن و حج کانفرنس کا انعقاد

دوسری جانب ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران نے علاقے میں بارہا امریکی ہیبت کا بت پاش پاش کرکے رکھ دیا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر کیومرث حیدری نے فوج میں موجود علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران، اقتدار و توانائی کے اس مقام پر پہنچ چکا ہے جس نے علاقے میں بارہا امریکی بھرم توڑا ہے اور ہمیشہ امریکی عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ولایت مداری، بری فوج کا اہم ترین مشن ہے۔

واضح رہے کہ تہران میں یہ اجلاس آنلائن منعقد ہوا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کی مسلح افواج، علاقے میں قیام امن میں مدد دینے اور امریکہ و یورپ کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے اقدامات کی روک تھام کا اہم ترین ذریعہ بنی رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button