تیل چور امریکی کاروان عراق سے شام میں داخل

15 جون, 2022 15:44

شیعیت نیوز: تیل چور دہشت گرد امریکی فوجیوں کا ایک اور قافلہ مختلف قسم کے جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہو کر عراق سے شام میں داخل ہوا ہے۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق، فوجی ٹرکوں، ٹینکوں اور توپوں سمیت مختلف قسم کے ہتھیاروں سے لیس امریکی دہشت گرد فوجیوں کا ایک قافلہ جو 55 گاڑیوں پر مشتمل تھا، گزشتہ روز عراق کی غیر قانونی الولید گذرگاہ سے شام کے جنوبی علاقے الحسکہ میں داخل ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قائد علامہ عارف حسینیؒ کی 34 ویں برسی کے موقع پر تجدید بیعت باامام زمان عج کیاجائے گا، علامہ راجہ ناصرعباس

تیل چور غاصب امریکی فوج کا دعوی ہے کہ وہ عالمی اتحاد کے دائرے میں دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے جبکہ وہ، کرد ڈیموکریٹک فورس کے ساتھ مل کر تیل کی لوٹ مار کی غرض سے شام کے تیل سے مالامال علاقوں پر قبضہ کر رہی ہے اور اسی غرض سے گزشتہ چند ماہ کے دوران جنگی ساز و سامان سے لدے ہزاروں امریکی فوجی شام کے تیل سے مالامال علاقوں میں پہنچائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امپورٹڈ حکمرانوں کو ملک و قوم کی عزت اور تعمیروترقی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے،علامہ صادق جعفری

دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی غیر قانونی فوجی موجودگی، ایسی حالت میں جاری ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی حکومت کے آغاز میں ہی اعلان کیا تھا کہ امریکہ ہی شام میں مختلف دہشت گرد گروہ منجملہ داعش کے قیام کا باعث بنا ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے امریکی حکومت کو جرمن نازی حکومت کی مانند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ، شام کا تیل چوری کر رہا ہے۔

2:07 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top