پشاور، امارت اسلامی افغانستان کے قونصل جنرل حافظ محب اللہ سے شیعہ علماء کے وفد کی ملاقات

15 جون, 2022 12:36

شیعیت نیوز: پشاور میں تعینات امارت اسلامی افغانستان کے قونصل جنرل حافظ محب اللہ نے کہا کہ فرقہ واریت ایک ناسور ہے جو امت مسلمہ کو اندر سے کھوکھلا کر رہا ہے، پاکستان اور افغانستان میں فرقہ واریت کے خاتمے اور امن و اتحاد کے قیام کے لئے تمام مذہبی تنظیموں کو کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے اور خطہ میں امن کے قیام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائینگے کیونکہ جہاں امن ہوگا وہاں سرمایہ کاری ہوگی، روزگار کے مواقع ہونگے اور ترقی و خوشحالی کا سفر رواں دواں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شیعہ، سنی علماء و اکابرین کے ایک مشترکہ وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران آکر ایسا محسوس کررہا ہوں جیسے اپنے گھر آیا ہوں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

وفد میں علامہ ارشد علی نقوی، علامہ سید عالم شاہ الحسینی، پروفیسر ملازم حسین، سید زوار زیدی، وقار حیدر، شاہد امداد بیگ، جلال حسین طوری شامل تھے، جبکہ اہلسنت کی طرف سے قومی امن کمیٹی کے چیئرمین مولانا اقبال شاہ حیدری، مولانا ابوبکر مدنی، حاجی طارق آفریدی، محبوب شاہ حیدری، ظاہر شاہ صافی، حاجی نکاف اللہ اور ضیاء خان شامل تھے۔

11:26 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top