امریکی صدر اگلے مہینے سعودیہ اور اسرائیل کا دورہ کریں گے

شیعیت نیوز: امریکی صدر جو بائیڈن اگلے مہینے سعودیہ اور اسرائیل کا دورہ کریں گے، وائٹ ہاؤس کی جانب سے دورے کے حوالے سے حتمی اعلان جلد کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق صدر بائیڈن سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
امریکہ کے صدر سعودیہ اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات برقرار کرنے کے سلسلے میں بھی بات چیت کریں گے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب امریکہ میں پیٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانا چاہتے ہیں تاکہ امریکہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں استحکام لایا جاسکے۔
امریکی صدر اسرائیل کے صدر ہرزوگ، وزیراعظم نفتالی بینٹ سے بھی ملاقات کریں گے۔
امریکہ کا کہنا ہے اگر وہ سعودی عرب کے حکمراں خاندان کی حمایت نہ کرے تو سعودی بادشاہ کی حکومت ایک ہفتہ میں سرنگوں ہوجائےگی۔
امریکہ نے آل سعود کو سعودی عرب کا اقتدار تفویض کرکے سعودی عرب کے مالی وسائل پر اپنا قبضہ قائم کیا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور اسرائیل کے درمیان پس پردہ سائبر جنگ جاری ہے، اسرائیلی عہدیدار
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے ایگزون اور دیگر آئل کمپنیوں کو پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کا ذمےدار قرار دے دیا۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ تیل کی تلاش کے نو ہزار لائسنس ہونے کے باوجود ڈرلنگ نہیں کی جا رہی، نئی سرمایہ کاری کرنے کے بجائے اپنا ہی اسٹاک واپس خریدا جا رہا ہے۔
دوسری طرف ہفتے کو امریکہ میں پیٹرول کی قیمت پہلی مرتبہ پانچ ڈالر فی گیلن سے بڑھ گئی تھی۔ ایک دن پہلے یہ قیمت اوسطاً 4 اعشاریہ 9 ڈالر فی گیلن تھی جبکہ ایک سال پہلے تک پیٹرول کی اوسط قیمت 3 اعشاریہ 07 ڈالر تھی جس میں اب تک 62 فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی جماعت ڈیموکریٹ پارٹی کے لیے سر دردی کا باعث بن گئی ہیں، بالخصوص ایسے وقت میں جب رواں سال نومبر میں وسط مدتی انتخابات بھی متوقع ہیں۔