مشرق وسطی

بحرین میں صیہونیوں کی موجودگی سلامتی کے لئے خطرہ، بحرین کی انقلابی تحریک

شیعیت نیوز: بحرینی نوجوانوں کی چودہ فروری کی انقلابی تحریک نے بحرین میں غاصب صیہونی حکومت کے ریڈار سسٹم کی تعیناتی کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ملک میں غاصب صیہونی فوجیوں اور صیہونی سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی کو مغربی ایشیا کی سلامتی کے لئے سنجیدہ خطرہ قرار دیا ہے۔

بحرینی نوجوانوں کی چودہ فروری کی انقلابی تحریک نے بحرین میں غاصب صیہونی حکومت کے ریڈار سسٹم کی تعیناتی کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ملک میں غاصب صیہونی فوجیوں اور صیہونی سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی کو مغربی ایشیا کی سلامتی کے لئے سنجیدہ خطرہ قرار دیا ہے۔

بحرینی نوجوانوں کی چودہ فروری کی انقلابی تحریک کی سیاسی کونسل نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بحرین میں غاصب صیہونی حکومت کے ریڈار سسٹم کی تعیناتی، علاقے میں ہمہ گیر اور تباہ کن جنگ کے لئے ایک چنگاری ثابت ہو سکتی ہے۔

اس بیان میں بحرین کی آل خلیفہ حکومت کو سخت خبردار کیا گیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں جھکتی چلی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جو لوگ اسلام کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں وہ فتنہ و فساد کی سیاست میں مصروف ہیں،علامہ حسین مسعودی

اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو جان لینا چاہئے کہ بحرینی عوام اپنے ملک میں صیہونی حکومت کے سیاسی، فوجی و سیکورٹی حکام کی موجودگی کے سخت خلاف ہیں اور وہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی برقراری کو بھی اپنے ملک کی سیکورٹی کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں اور وہ آل خلیفہ حکومت اور صیہونی حکام کے ساز باز کے خلاف بھرپور استقامت کا مظاہرہ کریں گے۔

بحرینی نوجوانوں کی چودہ فروری کی انقلابی تحریک کی سیاسی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ بحرین کے بارے میں کسی بھی قسم کا فیصلہ کرنے کا حق صرف بحرینی عوام کو حاصل ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل بارہ نے ایک رپورٹ میں کہا کہ بحرین اور متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی ریڈار سسٹم تعینات کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بحرین میں چودہ فروری دوہزار گیارہ سے ، شاہی حکومت اور خاندانی آمریت کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے۔

اس دوران گیارہ ہزار سے زائد بحرینی شہریوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جبکہ سیکڑوں مخالفین کی شہریت منسوخ کی جا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button