عراق

عراقی نوجوان دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہیں، تحریک نجباء

شیعیت نیوز: عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نجباء کے سربراہ نے زور دے کر کہا ہے کہ حشدالشعبی نے عراق پر قبضہ کرنے کی بڑی طاقتوں کی سازشیں ناکام بنا دی ہیں ۔

عراق کی اسلامی استقامتی تحریک نجباء کے سربراہ شیخ اکرم الکعبی نے اس تحریک کے یوم تاسیس کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے ۔

نجباء اسلامی استقامتی تحریک کے سربراہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے مبارک دن ہی بڑی طاقتوں نے عراق پر قبضہ کرنے، جوانوں کو قتل کرنے اور ملک کو تقسیم کرنے کی سازش کی اور اس کے لئے مختلف طرح کے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کی اور ان کی مدد کے لئے بھاری رقم خرچ کی تاہم ان کی سازشیں ناکام ہوگئیں ۔

یہ بھی پڑھیں : گیس کے قدرتی ذخائر پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف لبنانی شہریوں کا مظاہرہ

شیخ اکرم الکعبی نے اس گرانقدر کامیابی کو پوری دنیا کے لئے پیغام کا حامل قرار دیا اور کہا کہ دنیا کو جان لینا چاہئے کہ غیرت مند عراقی جوان ہمیشہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کے مقابلے میں کہ جنھیں امریکہ اور صیہونیزم نے جنم دیا اور پروان چڑھایا ہے ، سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے رہیں گے اور ظلمت و تکفیریت کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

عراقی استقامتی محاذ کی اس اہم شخصیت نے اپنے پیغام کے آخر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی بھرپور حمایت اور عراق کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا ۔

واضح ر ہے کہ عراقی عوامی رضاکار فورس بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی ہدایات پر داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے وجود میں آئی ۔ حشدالشعبی میں عراق کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں اور یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے والا اس ملک کی سب سے اہم تحریک شمار ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button