لبنان

گیس کے قدرتی ذخائر پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف لبنانی شہریوں کا مظاہرہ

شیعیت نیوز: لبنان کے قدرتی ذخائر پر صیہونی جارحیت کے خلاف لبنانی شہریوں نے مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر مظاہرہ کیا اور اپنے ایندھن کے ذخائر کی حفاظت پر زور دیا۔

گذشتہ روز جنوبی لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقے ’’الناقورہ‘‘ کے رہائشیوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آبی وسائل کی حمایت اور لبنان-اسرائیل کے درمیان متنازعے علاقے کو فرمان نمبر 6433 میں ترمیم کرکے حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ لبنان کے سیاسی دھڑے ’’قوی التغیر‘‘ سے تعلق رکھنے والے پارلیمینٹیرین بشمول فراس حمدان، حلیمہ قعقور اور ملحم خلف نے بھی اس عوامی مظاہرے میں شرکت کی۔

عربی ذرائع ابلاغ کے مطابق، "قوی التغیر” کے نمائندوں نے 2011ء میں جاری ہونے والے حکم نامہ نمبر 6433 میں ترمیم کا مطالبہ کیا ہے، جس کی رو سے لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان متنازعہ علاقے کو 860 مربع کلومیٹر کے فاصلے کو بارڈر لائن 23 قرار دیا گیا ہے، جبکہ بارڈر لائن 23 کو بارڈر لائن 29 سے بدل دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ’’سیف زون‘‘ اردگان کی ایجادات میں سے ایک ہے، شامی نمائندہ عمار الاسد

ان کا مطالبہ تھا کہ لبنان کے قومی وسائل کی حفاظت کے لئے اس مسئلے کو اقوام متحدہ کے سپرد کرنا چاہیئے۔ لبنانی پارلیمنٹیرین کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ بھی لبنان کے قدرتی ذخائر کی حفاظت کے لئے اقدامات کرتے رہیں گے اور لبنان کی قومی سالمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے بالواسطہ مذاکرات میں بھی شریک ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اکتوبر 2020ء کے اوائل میں لبنانی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نبیہ بیری نے اقوام متحدہ کے سربراہی اور امریکہ کی ثالثی میں جنوبی لبنانی کی سرحد کی حد بندی کے معاہدے کی خبر دی تھی۔ ابھی تک لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنوبی لبنان کے علاقے ’’راس النقورہ‘‘ میں اقوام متحدہ کے امن دستے (UNIFIL) کے صدر دفتر میں بالواسطہ مذاکرات کے پانچ دور ہوچکے ہیں۔

مذاکرات کا پانچواں دور 14 اکتوبر 2020ء سے 14 مئی 2021ء کے درمیان ہوا اور لبنانی وفد نے بین الاقوامی سمندری قانون کے تحت سمندری سرحدوں پر اپنے حق پر زور دیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے ایک اسرائیلی جہاز قدرتی مائع گیس نکالنے کے مقصد سے کاریش گیس فیلڈ میں داخل ہوا اور لائن 29 کو عبور کرتے ہوئے لبنان کے ساتھ متنازعہ علاقے بارڈر لائن 23 کے پانچ کلومیٹر کے علاقے میں داخل ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button