بھارت میں نبی کریم (ص) کی شان میں بدترین گستاخی کے خلاف آئی ایس او کے تحت آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

13 جون, 2022 00:37

شیعیت نیوز: بھارت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی طرف سے گستاخانہ بیانات کیخلاف لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام Condemnation of Disgraceful Holy Prophet PBUH کے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی۔ آئی ایس او پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونیوالی کانفرنس میں پاکستان تمام طلبہ تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو عوام نشان عبرت بنائیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس

کانفرنس سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی، مرکزی رہنما حسن عارف ایڈوکیٹ، سابق مرکزی نائب صدر سید احسن نقوی اور پاکستان کی دیگر طلبہ تنظیموں کے رہنماوں نے خطاب کیا۔ متحدہ طلبہ محاذ میں شامل طلبہ تنظیموں کے رہنماوں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی حکومت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

2:34 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔