اہم ترین خبریںدنیا

کشمیر، بھارتی فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپ، تین کشمیری شہید

شیعیت نیوز: بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری طرف بھارت میں پیغمبر اسلام کی توہین کے خلاف مظاہرے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے دربگام گاوں میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں 3 مقامی عسکریت پسند شہید ہو گئے۔

آئی جی کشمیر وجے کمار نے دعوی کیا کہ تصادم کی جگہ سے 2 اے کے رائفلیں، ایک پستول اور دیگر گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں محصور عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی سے قبل سیکورٹی فورسز نے آس پاس رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات میں منتقل کیا۔

دریں اثنا پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے بقول ان کے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : انڈین حکمران جماعت کی ترجمان کی جانب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین شرمناک حرکت ہے،علامہ مقصود ڈومکی

دوسری جانب پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف مظاہرے میں بھارتی پولیس اور مسلمان مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست جھاڑکھنڈ کے شہررانچی میں نبی کریم (ص) کی شان میں بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمان مظاہرین پرپولیس نے بہیمانہ تشدد کیا۔ پولیس کی براہ راست فائرنگ اور بدترین تشدد سے 2 مسلمان مظاہرین شہید اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

پولیس نے جانبدارانہ سلوک کرتے ہوئے متعدد پرامن اورنہتے مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔ بھارت کی دیگر ریاستوں اترپردیش ، بہار اور جموں وکشمیر میں بھی بی جے پی رہنماؤں کی ہرزہ سرائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

جمعہ کو ہونے والی جھڑپوں میں 22 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں سے 13 کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button