شہید قاسم سلیمانی نے حضرت امام رضا (ع) سے شہادت کا تمغہ حاصل کیا
شیعیت نیوز: شہید قاسم سلیمانی کی یادگار بیٹی محترمہ زینب سلیمانی نے کہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی نے حضرت امام رضا (ع) سے شہادت کا تمغہ حاصل کیا۔
شہید سلیمانی کی یادگار بیٹی محترمہ زینب سلیمانی نے یزد میں خورشید کے زیر سایہ کاررواں کے احتماع سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ شہید قاسم سلیمانی نے حضرت امام رضا (ع) سے شہادت کا تمغہ حاصل کیا۔
انھوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور مظلوموں کا دفاع بہت بڑی خوش نصیبی اور سعادت ہے۔محترمہ زینب سلیمانی نے کہا کہ شہید قاسم سلمیانی کے دوستوں سے سنا ہے کہ حاج قاسم سلیمانی نے شہادت کا تمغہ حضرت امام رضا علیہ السلام سے حاصل کیا ہے ۔
شہید قاسم سلیمانی ہمیشہ عوام کے ساتھ رہتے تھے اور وہ کبھی بھی حرم رضوی میں مخصوص دروازے سے داخل نہیں ہوئے ، وہ عوام کے ساتھ رہ کر دعا کرتے تھے۔ محترمہ زینب سلیمانی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی عوام کی خدمت کو بہت بڑی سعادت سمجھتے تھے وہ ہمیشہ عوام کے ساتھ رہتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ عوام کو بھی ان کے ساتھ والہانہ محبت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جامعۃ المصطفی سمیت تمام نعمتیں حضرت معصومہ (س) کے بابرکت وجود سے ہیں
دوسری جانب صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے ایران اور وینیزویلا کو تسلط پسند طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے ممالک قرار دیا ہے۔
وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو کے ساتھ تہران میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایران سید ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ دنیا کے آزاد اور خود مختار ملکوں کے ساتھ تعلقات کا فروغ ایران کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی طرح وینیزویلا بھی دشمن کی پابندیوں اور سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے اور اس کی استقامت بے مثال ہے۔
صدر ایران نے تہران اور کاراکاس کے تعلقات کو اسٹریٹیجک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کا سلسلہ جاری رہے گا اور تعاون کا بیس سالہ معاہدہ ہمارے عزم کی نشانی ہے۔
واضح رہے کہ صدر نکولس مادورو کے دورہ تہران کے موقع پر ایران اور وینیزویلا نے جامع تعاون کے بیس سالہ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، سیاحتی شعبوں کے علاوہ تیل اور پیٹروکیمکل کے میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔
اس سے قبل صدر سید ابراہیم رئیسی نے سعدآباد کمپلکس پہنچنے پر وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کے ہمراہ وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔







