مشرق وسطی

بحرینی عوام کا ملک میں سیاسی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ

شیعیت نیوز: بحرینی عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کر کے آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔

بحرین کے مختلف علاقوں منجملہ المالکیہ، دانکیب، السنابس، دمستان اور کرزکان کے عوام نے احتجاجی مظاہرون میں آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں سے اظہار یکجہتی اور ان قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر آل خلیفہ حکومت کی مذمت میں نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے بحرین کی جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان اور دیگر سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی رہائی کا پرزور مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ بحرین میں عوامی مظاہروں کا سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ مظاہرین کے خلاف آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے ظالمانہ اقدامات جاری ہیں۔

اس وقت شیخ علی سلمان سمیت بیس سے زیادہ بحرینی علمائے دین آل خلیفہ کی جیلوں میں قید ہیں۔

فروری دوہزار گیارہ میں بحرین میں عوامی تحریک شروع ہونے کے بعد سے تقریبا” پچاس علما کو جلا وطن بھی کیا گیا اور کئی بحرینی علما کی شہریت بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں21 جاں بحق و زخمی

دوسری جانب بحرینی عوام کی اسلامی انقلاب تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے اپنے ایک اور بیان میں اعلان کیا ہے کہ بحرین میں پارلیمانی انتخابات کے تعلق سے پارلیمنٹ میں ایسے ممبران کو پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو بحرینی حکومت کی حمایت کریں اور وہ عوام کی نمائندگی نہ کریں۔

آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت اپنی آمرانہ پالسیوں سے بحرین کی پارلیمنٹ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے ایسے میں انتخـابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہرگز نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے آل خلیفہ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ان انتخابات سے الگ ہی رہنے دو اور انتـخابات پر جو اخراجات آئیں گے وہ تم اپنے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کرلو۔

آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے بحرینی حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ تمہاری منصوبہ بندی سے ہونے والے انتخابات سے عوام کو کوئی فائدہ پہنچ سکے گا تو یقینی طور پر اس خیال باطل سے جو سب سے زیادہ باخبر ہے وہ تم ہی لوگ ہو –

آل خلیفہ حکومت اکتوبر دوہزار بائیس میں اپنی مرضی کے پارلیمانی انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین میں چودہ فروری دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر شاہی حکومت کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے۔

بحرین کے عوام اپنے ملک میں سیاسی آزادی، عدل و انصاف کے قیام، امتیازی سلوک کے خاتمے اور ایک منتخب نظام حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button