مشرق وسطی

دمشق انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر تمام فلائٹس معطل

شیعیت نیوز: دمشق پر صیہونی حملے کے بعد شام کی وزارت ٹرانسپورٹ نے دمشق انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فی الحال تمام فلائٹس منسوخ کر دی ہیں۔

شامی میڈیا نے خبر دی ہے کہ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

شام کے مقامی اخبار نے ایک غیر سرکاری ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے حملے کے نتیجے میں دمشق کے ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دی گئیں ہیں۔

کچھ ہی لمحوں بعد شام کے سرکاری ذرائع نے اسرائیلی حملے کا ذکر کیے بغیر فلائٹ آپریشن کی معطلی کی تصدیق کی اور اعلان کیا کہ کچھ تکنیکی آلات کی خرابی کی وجہ سے تمام فلائٹس منسوخ کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شامی ائیر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیل کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا

شام کی وزارت ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ فنی خرابی کے دور ہوتے ہی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا جائے گا۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے آج صبح خبر دی تھی کہ ملک کے فضائی دفاعی سسٹم نے دمشق کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے۔

شام کے ایک فوجی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ آج صبح 4:20 پر اسرائیل نے مقبوضہ شام کی گولان کی پہاڑیوں سے دمشق کے جنوب میں واقع علاقوں پر میزائل حملہ کیا، جس کے نتیجے میں شامی ڈیفنس سسٹم کی جوابی کارروائی میں بیشتر میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

صیہونی حکومت کی جارحیتیں ایسی حالت میں جاری ہیں کہ شامی حکومت نے بارہا اقوام متحدہ میں خط بھیج کر ان حملوں کی مذمت اور انھیں روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے حالیہ برسوں میں بارہا دمشق اور شام کے دیگر علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے جن میں اکثر حملوں کو شام کا ایئرڈیفنس سسٹم نے ناکام بنانے میں کامیاب رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button