اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شامی ائیر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیل کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا

شیعیت نیوز: شامی ائیر ڈیفنس سسٹم ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی جارح حکومت کی طرف سے دمشق کی جانب داغے گئے اکثر میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

شام کے فضائی دفاع نے خبر دی ہے کہ اس نے دمشق پر حملہ کرنے والے صیہونی حکومت کے اکثر میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے۔

شامی حکومت کے میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ شامی ائیر ڈیفنس سسٹم نے دارالحکومت دمشق کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنانے والے بیشتر صیہونی میزائلوں کو مار گرایا ہے۔

اسی حوالے سے شام کے فوجی ذرائع نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح 4 بج کر 20 منٹ پر اسرائیل نے مقبوضہ شام کی گولان ہائٹس سے میزائل داغے، جنہوں نے دمشق کے جنوبی شہر کے کچھ حصوں کو نشانہ بنایا، ڈیفنس سسٹم کی جوابی کارروائی سے بیشتر میزائل اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین کے مجاہدوں اور شہید ابو ایھور کے ساتھ کھڑے ہیں، حماس

واقعے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بشار حکومت کا کہنا تھا کہ اس جارحیت کے نتیجے میں ایک شہری زخمی جبکہ کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

صیہونی حکومت کی جارحیتیں ایسی حالت میں جاری ہیں کہ شامی حکومت نے بارہا اقوام متحدہ میں خط بھیج کر ان حملوں کی مذمت اور انھیں روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

صیہونی حکومت نے حالیہ برسوں میں بارہا دمشق اور شام کے دیگر علاقوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے جن میں اکثر حملوں کو شام کا ایئرڈیفنس سسٹم نے ناکام بنانے میں کامیاب رہا ہے۔

شامی سرزمین پر حالیہ میزائل حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں، جب تین روز قبل ہی ماسکو اور دمشق نے لڑاکا طیاروں اور ڈرونز کے خلاف مشترکہ فضائی مشق کا انعقاد کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، مشترکہ مشق کا مقصد شامی اور روسی فوجوں کے درمیان ہم آہنگی اور تربیت کے معیار کو بہتر بنانا تھا۔

دمشق ائیر فورس نے ماسکو فضائیہ کے تعاون سے چوبیس گھنٹے کی مشترکہ مشق کا انعقاد کیا، جس میں روسی ’’سخوئی‘‘ اور شامی ’’مِگ‘‘ لڑاکا طیاروں نے دشمن کے فرضی جنگی جہازوں کا مقابلہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button