مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی بحریہ کی غزہ کے ساحل کے قریب فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ

شیعیت نیوز: کل شام قابض اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے ساحل پر اپمنی سمندری حدود میں ماہی گیری کرنے والے فلسطینی ماہی گیروں پر حملہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساحل پر ماہی گیروں پر مشین گن سے حملہ کیا اور اس کے علاوہ آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج کی کشتیوں نے جنوب میں خان یونس اور رفح گورنری کے سمندر میں چلنے والی ماہی گیروں کی کشتیوں کی طرف فائرنگ، گیس اور لائٹنگ بم برسائے اور ماہی گیروں کو زبردستی سمندر چھوڑنے پر مجبور کیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی کشتیاں روزانہ کی بنیاد پر ماہی گیروں پر جان بوجھ کر گولیاں چلاتی ہیں،گیس پھینکتی ہیں اور انہیں امن و امان کے ساتھ روزی روٹی سے محروم کر دیتی ہیں۔

قابض اسرائیل نے فلسطینی ماہی گیروں کے کام کو محدود کر دیا ہے اور انہیں 6 سے 12 سمندری میل کے علاقے میں ماہی گیری تک محدود کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکومت کی بنیادی تنصیبات پر بڑا سائبر حملہ

فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق کے مطابق اس سال کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں 10 ماہی گیر زخمی ہوئے ہیں۔ 39 ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں، جب کہ ان میں سے 5 اب بھی حراست میں ہیں۔

دوسری جانب فلسطینیوں کے حملے میں 2 غاصب اسرائیل کے دو دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شب مقبوضہ قدس کے علاقے العیساویہ پر فلسطینیوں کے تعاقب میں آنے والی صیہونی دہشت گردوں کی ایک گاڑی نے ہوائی فائرنگ کی جس کے جواب میں فلسطینیوں نے اُن کی گاڑی پر پتھراؤ کیا جس سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا اور دو دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

قدس ٹیلی ویژن چینل نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی دہشت گردوں نے اس واقعہ کے بعد ابراہیم درباس نامی فلسطینی کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے العیساویہ کے علاقے میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے مابین ہونے والی ایک جھڑپ کے بعد اسرائیل کی ایک فوجی چوکی کو آگ لگا دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button