عراق

عراق میں امریکہ کے قونصل خانے پر ڈرون حملہ

شیعیت نیوز: ذرائع ابلاغ نے عراق کے اربیل شہر میں امریکہ کے قونصل خانے پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

صابرین نیوز کی آج کی رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان کے اربیل شہر میں امریکہ کے قونصل خانے پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ایک کردی ذریعہ کا کہنا ہے کہ اربیل کے بین الاقوامی ایر پورٹ کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

یہ بھی پڑھیں : آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا کسی کو حق حاصل نہیں، علامہ باقر زیدی

العہد اور المیادین ٹیلی ویژن چینلوں نے اپنی رپورٹوں میں اس حملے کی تصدیق کی ہے۔

صابرین نیوز کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد وہاں سے دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عراق کے اربیل شہر میں امریکہ کے فوجی اڈے الحریر پر ڈرون حملے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : حماقت کی صورت میں تل ابیب اور حیفا کو خاک کا ڈھیر بنا دیں گے، کمانڈر کیومرث حیدری

دوسری جانب بغداد میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

بغداد کے علاقے العبیجی میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کے ملک سے غیر ملکی فوجیوں کو نکالنے کے فیصلے اور بغداد کی جانب سے ایسا کرنے میں تاخیر کے بعد، امریکی اتحادی افواج کے رسد کے قافلوں کو ہفتے میں کئی بار، کبھی کبھی دن میں کئی بار سڑک کے کنارے نصب بموں سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔

عراقی گروہوں کا اصرار ہے کہ عراقی حکومت کو عراقی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کردہ قرارداد کے بعد عراق سے غیر ملکی فوجیوں کو نکالنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button