اہم ترین خبریںایران

حماقت کی صورت میں تل ابیب اور حیفا کو خاک کا ڈھیر بنا دیں گے، کمانڈر کیومرث حیدری

شیعیت نیوز: ایران کی بری فوج کے کمانڈر کیومرث حیدری نے اعلان کیا ہے کہ اگر صیہونی دشمن نے کوئی حماقت کی تو رہبر انقلاب کے حکم سے تل ابیب اور حیفا کو خاک کے ڈھیر میں تبدیل کردیں گے۔

ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈئر جنرل کیومرث حیدری نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سارے ہتھیار اور فوجی ساز و سامان اسلامی انقلاب کے دشمنوں کی احمقانہ جارحیتوں کا جواب دینے کے لئے ہیں۔

انہوں نے فوج کی ڈرون سٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان سے دشمن کی کسی بھی حماقت کی صورت میں تل ابیب اور حیفا کو مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

بری فوج کے کمانڈر نے کہا کہ صیہونی حکومت نے مسلم علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے لیکن پچیس سال کے اندر یہ علاقے اسلام کی آغوش میں واپس آجائیں گے۔

بریگیڈیئر جنرل حیدری نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی و دفاعی کامیابیاں دشمنوں کی آنکھ کا کانٹا بن گئی ہیں۔

بری فوج کےکمانڈر کیومرث حیدری نے کہا کہ ہم اپنے ہلکے ہتھیار بھی تبدیل کر رہے ہیں انہیں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور ان کی مقامی سطح پر پروڈکشن ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دعا زہرا اغواء کیس،خاندانوں کو تباہی سے بچانے میں ریاست کردار ادا کرے،علامہ راجہ ناصرعباس

دوسری جانب دفاعی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے سینیئر مشیر نے کہا ہے کہ ایران کے پاس بیک وقت دشمن کے پانچ سو فضائی اہداف کو نشانہ بنانے توانائی رکھتا ہے۔

فاعی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلیٰ بریگیڈیئر ناصر آراستہ نے ایران کے بنیادی دفاع میں ملک کے فوجی طاقت و توانائی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دشمن کے بیک وقت پانچ سو فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی توانائی رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج مکمل چوکسی و آمادگی کے ساتھ دشمن کو زیر ںظر لئے ہوئے ہیں اور دشمن نے کوئی بھی حرکت کی تو اسے سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ناصر آراستہ نے کہا کہ عنقریب امریکی اثر و رسوخ والے علاقوں میں ایران کی فوجی مشقوں اور بھرپور دفاعی توانائی کا مشاہدہ کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی فوجی توانائی مکمل طور سے قومی سطح پر حاصل کیا گیا ہے اور اسے محض دفاعی بنیادوں پر مضبوط و مستحکم بنایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button