مقبوضہ فلسطین

گرفتاریاں فلسطینی مزاحمت کو کمزور نہ کر سکیں گی، پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی گرفتاری مہم کو پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاریاں فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت کو کمزور کر سکتی ہیں نہ دبا سکتی ہیں۔

اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے اور دھیشہ مہاجر کیمپ میں اندھا دھند گرفتاریوں سے فلسطینیوں کا جذبہ مزاحمت اور بڑھے گا۔

اپنے جاری کردہ بیان میں پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جب بھی ہمارے خلاف اور ہمارے عہدے داروں کے خلاف اس طرح کی کارروائیاں ہوں گی ہم ان کارروائیوں کے نتیجے میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر نکلیں گے۔ ہمیں گرفتاریوں سے کمزور کیا جاسکتا ہے نہ ہمارے جذبہ آزادی کو سرد کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے صبح سویرے قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہید ایمن محیسن کے گھر پر بھی چھاپہ مارا جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں قائم دھیشہ مہاجر کیمپ میں وحشیانہ انداز میں شہید کی تصاویر کو پھاڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں : القدس میں بین الاقوامی قوانین کے خلاف اسرائیلی سرگرمیوں کی مذمت، صبری

دوسری جانب فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک حماس نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے شروع کی گئی سیاسی حراستوں کی نئی مہم کی مذمت کی ہے کہ یہ گرفتاریاں قومی اقدار کے خلاف جرم کے مصداق ہیں۔ فلسطینی شہریوں کی سیاسی بنیادوں پر کی جانے والی ان گرفتاریوں سے صرف اسرائیلی قبضے کو تقویت ملے گی۔ فلسطینی اتھارٹی نے اپنے ہی فلسطینی عوام کی گرفتاریوں کا نیا سلسلہ گذشتہ رات سے شروع کیا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق درد ناک حقیقت یہ ہے کہ "ہماری اپنی سرزمین پر قبضے کی کوشش ہو رہی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی ذمہ داری فلسطینی عوام کا تحفظ  اور ان کے حقوق کا دفاع  کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم سے بچانا ہے ، نہ کہ اسرائیل کے سامنے انہیں کمزور کرکے مزید آسان ہدف بنادینا ہے۔

مذمتی بیان میں حماس نے یہ کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے گرفتاریوں کی تازہ مہم اپنے ہی لوگوں کو صرف اور صرف قابض اسرائیل اور اس کی فورسز کے سامنے کمزور کرنا ہے۔ اس مہم سے محض اسرائیلی مقاصد اور مفادات کی تکمیل ہو گی۔ اس لیے گرفتاریوں ایسے اقدامات کے ذریعے فلسطینیوں کے قومی اتحاد میں رخنہ نہ پیدا کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button