القدس میں بین الاقوامی قوانین کے خلاف اسرائیلی سرگرمیوں کی مذمت، صبری
شیعیت نیوز: مسجد اقصیٰ سے وابستہ دینی مبلغ اور بیت المقدس میں ہائر اسلامک کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے اس امر موقف کا اعادہ کیا ہے کہ یہودی آبادکاروں کی طرف سے مسجد اقصی کے تقدس کی پامالی ، اس پر بار بار چڑھائی ، مقبوضہ میں بین الاقوامی قوانین کے خلاف یہودی بستیوں کی تعمیر اور یہودی مظاہرے اسرائیلی قبضہ کو جائز ثابت نہیں کر سکتے۔
انہوں نے یہ بات غزہ میں منگل کو فلسطینی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ جہاں مقامی فلسطینیوں نے 55ویں یوم نکبہ کے سلسلے میں اور اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حالیہ حملوں کے خلاف ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا تھا۔
غزہ میں فلسطینیوں کی اس ریلی سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کی طرف سے یہ ان تمام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجتی ہے جو مختلف مقامات پر اپنے اپنے انداز میں بیت المقدس کی آزادی اور تحفظ کے لیے جدو جہد میں مصروف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ 1967 میں ہونے والی شکست 1948 سے شروع ہونے والے واقعات کا منطقی انجام تھی کہ فلسطینیوں کو مسلسل سازشوں کا سامنا تھا۔
شیخ صبری نے غزہ کے رہنے والے فلسطینیوں کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ بیت المقدس میں رہنے والے اپنے ہم وطنوں اور مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کے مظالم کا مقابلہ کرنے والے فلسطینیوں کی زبردست حمایت کرتے ہیں۔ دوسری جانب شیخ صبری نے مقبوضہ بیت المقدس میں بین الاقوامی قوانین کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ۔
یہ بھی پڑھیں : غرب اردن کے مختلف علاقوں پر صیہونی وحشیانہ جارحیت ، کئی فلسطینی نوجوان گرفتار
دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج نے فلسطین علاقے میں اندھا دھند چڑھائی کرکے تباہی مچا دی۔ اسرائیلی فوج کا یہ حملہ غزہ کے شمال میں کیا گیا۔
قدس پریس کے مطابق اسرائیلی فوج کے اس وحشیانہ حملے کے دوران چھ بلڈوزر استعمال کیے گئے ۔ جو اسرائیلی فوجی گاڑیوں کے ہمراہ تھے، حملہ آؤر اسرائیلی فوج نے بیت حنون سے لے کر غزہ شمال مشرق تک کی پٹی کو اپنی کارروائی کا مرکز بنائے رکھا۔
اس دوران اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں نے فلسطینیوں کی زرعی زمین کو بطور خاص ٹارگٹ کیا۔ تاکہ زیر کاشت اور قابل کاشت دونوں طرح کی فلسطینی اراضی کو بلڈوزروں سے نقصان پہنچایا جا سکے۔
واضح رہے فلسطینی شہریوں کو معاشی اعتبار سے نقصان پہنچانے اور دباو میں لانے کے لیے غزہ کے شمال مشرقی حصے میں اسرائیلی قابض فوج آئے روز اسی طرح کے حملے کرتی ہے اور اچاناک کسی نہ کسی فلسطینی علاقے میں گھس کر تباہی کردیتی ہے۔