یمن

جارح سعودی اتحاد کی الحدیدہ میں مسلسل جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد صوبہ الحدیدہ میں بڑے پیمانے پر جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ الحدیدہ میں چھیاسی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ جارح ممالک یمن کے دیگرصوبوں میں بھی جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شان رسالت میں گستاخی کے خلاف قانون بنایا جائے، یمنی پارلیمنٹ

اس سے قبل یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے رکن علی القحوم نے بھی العھد ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی عرب کو مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی پر خبردار کیا تھا۔

رکن علی القحوم نے زور دے کر کہا کہ یمن کی مسلح افواج ان جارحیتوں پر ہاتھ باندھے نہیں کھڑے رہے گی اور اس کے پاس سعودی خلاف ورزیوں کا جواب دینے کے لئے بہت سے آپشن ہیں۔

یمن کے صوبہ الحدیدہ میں سوئیڈن میں ریاض و صنعا کے درمیان ہونے والے جنگ بندی سمجھوتے پر اٹھارہ مئی دو ہزار اٹھارہ سے عمل درآمد شروع ہوا تھا تاہم جارح سعودی اتحاد روزانہ کی بنیادوں پر اس کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالم با عمل، پیکر زھد وتقوی ،مجسمہ علم و عمل، نمونہ صبر و استقامت ،عارف الہی ،معلم اخلاق علامہ آغا جعفر نقویؒ کو بچھڑے 19 برس بیت گئے

سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کے خلاف جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک دسیوں ہزار افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ سے زیادہ لوگ بےگھر ہو کر دربدری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button