اہم ترین خبریںپاکستان

بڑھتی مہنگائی کے خلاف ایم ڈبلیوایم کی ممبر پنجاب اسمبلی زہرا نقوی کی جانب سے ایوان میں قرارداد جمع

یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں مہنگائی کی نئی لہر کو روکنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کررہی، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

شیعیت نیوز: رکن پنجاب اسمبلی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سید زہرا نقوی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروا دی۔ قرارداد میں سیدہ زہرا نقوی کا کہنا ہے کہ یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں مہنگائی کی نئی لہر کو روکنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کررہی، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سید ناصرعباس شیرازی اور اسدعباس نقوی کو ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کابینہ میں اہم ذمہ داریاں تفویض

انہوں نے کہا کہ اس مقدس ایوان کی رائے ہے کہ اگر حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم نہیں کر سکتی تو فی الفور اسمبلیوں کو ختم کرکے ملک میں عام انتخابات کا اعلان کرے۔ زہرا نقوی نے قراردا میں مزید کہا کہ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ ملکی مسائل کا حل صرف اور صرف شفاف انتخابات کا انعقاد ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی اور منتخب حکومت ہی ملک و قوم کیلئے مفید پالیسیاں تشکیل دے سکتی ہے، بیساکھیوں پر کھڑی اتحادی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کا مینڈیٹ نہیں رکھتی، جس کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button