سعودی عرب

سعودی عرب کی بھارتی عہدیدار کی پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کی شدید مذمت

شیعیت نیوز: سعودی وزارت خارجہ نے بھارت کی حکمران جماعت کے ایک عہدیدار کی طرف سے پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کی مذمت کی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (WAS) کے مطابق، سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہم اسلامی مذہبی علامتوں اور شخصیات کی بے حرمتی کے خلاف ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہم بھارت میں حکمراں جماعت کے ترجمان کے ریمارکس کی مذمت کرتے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ نے بھی بھارتی حکمراں جماعت کے ترجمان کی معطلی کا خیرمقدم کیا۔

اس سے قبل ایران، قطر، کویت، یمن اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت کی حکمران جماعت کے عہدیدار کی جانب سے پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کی مذمت کی تھی۔

بھارت کی حکمران جماعت کے دو ارکان کی جانب سے پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کے خلاف عوامی احتجاج پھیلتے ہی پارٹی نے ان میں سے ایک کو برطرف اور دوسرے کی رکنیت مزید تحقیقات تک معطل کردی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکومت کے اشتعال انگیز اقدامات پر لبنانی وزیردفاع مویس لیم کا انتباہ

دوسری جانب سعودی عرب نے 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر اس سال حج کے لئے پابندی عائد کر دی ہے۔ حج برائے سال 2022ء کے لیے سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری اور پالیسی گائیڈ لائن جاری کر دی ہے۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر سے حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہچنے والے عازمین حج کے لئے اس پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر اس سال حج کے لئے پابندی عائد کر دی ہے، عازمین حج کے لیے سعودی وزارت صحت کی جانب سے منظور کردہ کورونا ویکسیین لگوانا لازمی ہے۔

سعودی عرب سفر کرنے سے 48 گھنٹے قبل عازمین حج کو منفی کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا اور پالیسی گائیڈ لائن پر عمل نہ کرنے پر ایئر لائنز پر بھی سخت جرمانہ ہوگا، جبکہ حج آپریشن کے دوران ایئرلائنز کو دیئے گئے فلائٹ سلاٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی سعودی ایوی ایشن ایکٹ کے تحت ہو گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button