بورڈ آف گورنرز میں اٹھائے جانے والے کسی بھی اقدام کا مناسب جواب دیں گے، خطیب زادہ
شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کی مجوزہ قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس کونسل کے ہراقدام کا مناسب جواب دے گا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پیر کو کہا کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے اجلاس اور اس میں ایران مخالف ممکنہ قرارداد پیش کئے جانے کے بارے میں کہا کہ تہران ، پہلے سے کچھ نہیں کہنا چاہتا لیکن بورڈ آف گورنرز کے ہراقدام کا مناسب جواب دے گا ۔
ترجمان وزارت خارجہ نے قرارداد پیش کئے جانے کے بارے میں کہا کہ بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہورہا ہے جو چند روز جاری رہے گا اور اس میں معمول کے مطابق ایران کے سلسلے میں دو موضوعات کا جائزہ لیا جائے گا اور ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد کے سلسلے میں رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : استقامتی تحریک صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، علی شمخانی
خطیب زادہ نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو قرارداد کا مسودہ بھیجنے کے حوالے سے کہا کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا سہ ماہی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے اور یہ کئی دنوں تک جاری رہے گا؛ عام طور پر ایران سے متعلق تحفظات کے دو مسائل اور جوہری معاہدے کے نفاذ کی رپورٹ جو سہ ماہی پیش کی جاتی ہے ایجنڈے میں شامل ہوتی ہے اور یقیناً دیگر مسائل بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ کی نئی رپورٹ کی تیاری میں غاصب صیہونی حکومت کا ہاتھ نظر آتا ہے کہا کہ بورڈ آف گورنرز کے تمام اراکین صیہونی حکومت کی ایران مخالف عزائم کی جانب سے ہوشیار رہیں اور اس قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دیں تاکہ ایران نے جو سفارتی دریچہ کھولا ہے وہ کھلا رہے ۔
ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کا اجلاس آج سے ویانا میں شروع ہوگیا ہے ۔







