ایران

استقامتی تحریک صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، علی شمخانی

شیعیت نیوز: ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ استقامتی تحریک کے اقدامات نے اسرائیلی حکام کو جعلی صیہونی ریاست کی نابودی کے اعتراف پر مجبور کردیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں علی شمخانی نے اسرائیل کو دنیا کے لیے متعدی وائرس قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ استقامتی تحریک کے خوف سے ایران کو دھمکیاں دینے والے حساب کتاب کی غلطی کا شکار ہیں۔

علی شمخانی کے مطابق، جب وہ خود ہی اس جعلی ریاست کی نابودی کا وقت قریب آنے کا اعتراف کر رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ تحریک مزاحمت صحیح سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ، امام خمینی کا انقلاب تو ابھی شروع ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امام خمینیؒ نے ایک آزاد انقلاب کی بنیاد رکھی، شیخ حسن البغدادی

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایک اچھے، مضبوط اور دیرپا معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، اگر امریکہ اور تین یورپی ممالک حقیقت پسندانہ رویہ اپنائیں تو مختصر مدت میں ایک معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے پیر کے روز ایک ٹویٹ میں اس بات پر زور دیا کہ ایران مخالف قرارداد کے بانی اپنی دھمکیوں کے تمام نتائج کے ذمہ دار ہیں اور اگر امریکہ اور تین یورپی ممالک حقیقت پسندانہ رویہ اپنائیں تو ایک معاہدہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جوزپ بورل کے ساتھ پابندیاں ہٹانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) میں ایران مخالف قرارداد کے بانی دھمکی آمیز طریقۂ کار پر عمل کریں گے تو وہ تمام نتائج کے ذمہ دار ہوں گے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا اجلاس آج منعقد ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button