عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، ایم ڈبلیوایم اور اسلامی تحریک کےممبران اسمبلی کی بھی شرکت
شیعیت نیوز : سابق وزیر اعظم پاکستان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان اسمبلی کے حکومتی اراکین کا مشترکہ اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سمیت مجلس وحدت مسلمین اور اسلامی تحریک کے اراکین اسمبلی بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مزاکرات میں اہم پیش رفت
اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے ممبران اسمبلی صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم،پارلیمانی سیکرٹری برائے لوکل گورنمٹ شیخ اکبر رجائی اورپارلیمانی سیکریٹری برائے حقوق نسواں کنیز فاطمہ اور اسلامی تحریک کے رکن اسمبلی ایوب وزیری بھی شریک تھے۔
وزیر اعلیٰ نے عمران خان کو حکومتی کارکردگی سے آگاہ کیا اور کہا کہ اتحادی حکومت خطے کے مسائل کے حل کیلئے آپ کے مشن کے مطابق کوشاں ہے۔







