اہم ترین خبریںایران

آہ خمینیؒ بت شکن، 4 جون دنیا کے ایک عظیم رہنما سے جدائی کا دن

شیعیت نیوز: ایرانی تاریخ چودہ خرداد یعنی 4 جون دنیا کے ایک عظیم رہنما اور لیڈر حضرت امام خمینیؒ سے جدائی کا دن ہے۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی اور ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی 33 ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

ایران کے بانی حضرت امام خمینیؒ کے سیاسی مکتب نے ایرانی قوم کو ظلم و استبداد کے مقابلے میں استقامت اور مظلوموں کی حمایت کرنے کا سبق سکھایا اور اسی استقامت و پامردی نے ایرانی قوم کو قومی عزت و وقار کی چوٹی پر پہنچایا ہے۔

ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رح) نے اپنی مضبوط ایمانی قوت اور روح کی پاکیزگی سے اسلامی انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور اسے مضبوط و مستحکم بنایا۔ امام خمینی (رح) کے سیاسی مکتب نے ایرانی قوم کو سامراج کے مقابلے میں ڈٹ جانے اور مظلوموں کی حمایت کرنے کا درس دیا ہے۔

بانی انقلاب اسلامی کا ایک اہم کارنامہ انقلابی نظریات کی ترویج ہے۔ آپ نے مظلوموں کو ظلم سے نجات دلانے کے لئے ان کے اندر تسلط کے نظام کے مقابل ڈٹ جانے کی جرات پیدا کی۔

یہ بھی پڑھیں : بانی انقلاب امام خمینیؒ ایران کی روح ہیں، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

امام خمینیؒ نے دھمکیوں سے نہ ڈرنے اور سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں بیداری پیدا کرنے جیسے دو اہم اصولوں کی بنیاد پر ایران میں ایک عظیم انقلاب برپا کیا۔ آپ نے حریت پسند اقوام کو بھی انہی دو اصولوں کا درس دیا جس کی وجہ سے یہ اقوام بھی اپنی آزادی اور خود مختاری کے لئے اٹھ کھڑی ہوئیں۔

ایران میں اسلامی انقلاب جو حضرت امام خمینیؒ کی قیادت میں 11 فروری 1979ء کو کامیابی سے ہمکنار ہوا تھا، اسے 11 فروری 2022ء کو 43 سال پورے ہو گئے۔ جدید تاریخ میں اور بھی انقلاب آئے ہیں لیکن اس انقلاب کو دوسرے انقلابوں سے یقینی طور پر ماہیت اور مقابلے کے اعتبار سے خصوصیت اور انفرادیت حاصل ہے۔ یہ انقلاب امام خمینی (رح) کے بعد اس وقت تک 32 برس گزار چکا ہے اور ایرانی قوم اور دنیا کے حریت پسندوں کا کہنا ہے کہ ’’راہ امام ادامہ دارد‘‘ یعنی امام خمینی (رح) کا راستہ اور مشن جاری و ساری ہے۔

واضح رہے کہ آج ہفتہ چودہ خرداد 4 جون2022 کو ایران کے عظیم رہنما اور بانی حضرت امام خمینی رح کی 33 ویں برسی ہے۔ ہر سال اسی مناسبت سے ایران اور دنیا کے مختلف ممالک کے لاکھوں لوگ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے حرم مطہر میں حاضر ہو کر آپ کی شخصیت کو خراج عقیدپ پیش کرتے ہیں اور اسی موقع پر برسی کے پروگرام بھی منعقد ہوتے ہیں۔ تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے 2 سال کے وقفے کے بعد اس سال برسی کے پروگرام کورونا ایس او پیز کے تحت منعقد ہو رہے ہیں۔

شیعیت نیوز عظیم رہنما اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی رحلت جان گداز کی مناسبت سے اپنے تمام سامعین، ناظرین، کرم فرماوں اور آپ کے چاہنے والوں کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button