مشرق وسطی

صحافیوں کا قتل آزادی کی آواز دبانے کی اسرائیلی سازش ہے، عرب وکلا یونین

شیعیت نیوز: عرب وکلا یونین کے سیکرٹری جنرل کیپٹن المکاوی بنعیسی نے جنوبی مغربی کنارے میں الخلیل کے شمال میں فلسطینی صحافی اور حال ہی میں جیل سے رہائی پانے والی فلسطینی دو شیزہ غفران وراسنہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئےاسرائیلی ریاست کو اس قتل کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

بنیسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قابض اسرائیلی ریاست نے شہید غفران  کو ماورائے عدالت شہید کیا۔ ایک ماہ میں وہ دوسری خاتون صحافیہ ہیں جنہیں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی دہشت گردوں نے ایک دن میں 5 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

عرب وکلا یونین کے سکریٹری جنرل نے زور دے کر کہا کہ غاصب اسرائیلی ریاست صحافیوں کو قتل کرکے حق کی آواز دبانے کی منظم کوشش کررہی ہے۔ اسرائیلی ریاست فلسطینی صحافت کا گلہ دبا کو صحافیوں کو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصب اسرائیلی ریاست کے ہاتھوں فلسطینی صحافیوں کے قتل کی تحقیقات کرے۔

یہ بھی پڑھیں : منحوس امریکی بلاک سے الگ نہ ہوئے اور غلامی کی زنجیروں کو نہ توڑا گیا تو ملک ناقابل برداشت نقصان سے دوچار ہوگا،علامہ راجہ ناصرعباس

عرب وکلا یونین نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والی صحافیہ کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شہدا کا خون رائے گاں نہیں جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں ایک سابق فلسطینی اسیرہ غفران اوراسنہ کو گولیاں مارکر شہید کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button