مشرق وسطی

شام میں بین الاقوامی اتحاد کے ٹھکانوں پر ترک فوج کا حملہ

شیعیت نیوز: ترکی نے پہلی مرتبہ شام کے علاقے عین العرب میں بین الاقوامی اتحاد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

ایسنا کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے فوجیوں نے کل شمالی ادلب میں واقع بین الاقوامی اتحاد کے چند فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

شام میں دہشت گرد گروہ داعش کی شکست کے بعد، جو شام میں امریکہ کا فوجی ونگ تھا، امریکہ نے داعش کی جگہ لے لی اور اس کے بعد شام کے تیل کو لوٹنے کی کارروائی شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے صوبہ دیر الزور میں مسافر بس پر داعشی دہشت گردوں کا حملہ

اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا تھا کہ ترکی کی فوج، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی سرحد پر کارروائی کرے گی اور اس سلسلے میں جلد ہی اپنی حکمت عملی کا اعلان کرےگی۔

واضح رہے کہ شام میں امریکی آلۂ کار، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے شامی عوام اور خطے کے استقامتی محاذ کے خلاف برسر پیکار ہیں۔

شام کے مختلف علاقوں میں امریکی موجودگی کے خلاف عوامی ناراضگی بڑھتی جا رہی ہے اور لوگ آئے دن دہشتگردی سے جنگ کے بہانے شام میں موجود امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : منحوس امریکی بلاک سے الگ نہ ہوئے اور غلامی کی زنجیروں کو نہ توڑا گیا تو ملک ناقابل برداشت نقصان سے دوچار ہوگا،علامہ راجہ ناصرعباس

شام کی حکومت نے بھی بارہا اقوام متحدہ میں امریکہ کی سرکردگی میں اپنے ملک میں موجود غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کو غیرقانونی اور جارحیت قرار دیتے ہوئے اُس پر سخت اعتراض درج کرایا ہے۔

خیال رہے کہ عراق میں موجود امریکی دہشت گردوں پر حملے روز کا معمول بن چکے ہیں، جبکہ شام میں بھی امریکی فوجیوں اور ان کے اڈوں پر حالیہ مہینوں کے دوران بارہا حملے ہوئے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button