اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مجھ پر بھی دباؤ تھا،امریکہ کے زیر اثر مخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کروانا چاہتی ہے،عمران خان

تحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور بحرین کے حکمرانوں نے اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اور خيانت کا ارتکاب کیا ہے۔ فلسطینی عوام اور امت مسلمہ انھیں کبھی معاف نہیں کریں گے ۔

شیعیت نیوز: شیعہ نیوز:سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انکشاف کیا ہےکہ جب ہم حکومت میں تھے تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ تھا۔ اطلاعات کے مطابق پشاور میں ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے انکشاف کیا کہ پیغام بیجھا گیا کہ اپنے ملک کا سوچیں، پیغام کس کی طرف سے آیا تھا یہ نہیں بتا سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ امریکہ کے زیر اثر مخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کروانا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ کی مخصوص لابی میں امریکہ کے اتحادی عرب ممالک بھی شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات، بحرین اور سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ خفیہ تعلقات کو اب برملا کرتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی قائم کرلئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تعصب کی انتہا،امام بارگاہ میں مجلس عزا کے انعقاد پر ایف سی کانسٹیبل کی مدعت میں مقدمہ درج

مذکورہ امیرکی اتحادی ممالک نے بیت المقدس اور مسئلہ فلسطین کو بہت بڑا نقصان پہنچایا ہے ۔ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور بحرین کے حکمرانوں نے اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اور خيانت کا ارتکاب کیا ہے۔ فلسطینی عوام اور امت مسلمہ انھیں کبھی معاف نہیں کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button