شیعہ علماء کونسل اور وفاق المدارس شیعہ کے وفد کی وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سے ملاقات

01 جون, 2022 12:32

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان اور وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے ایک مشترکہ وفد نے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی سربراہی مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور وفاق المدارس کے وفد کی قیادت علامہ محمد افضل حیدری کر رہے تھے۔

وفد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی، ممبرز نصاب کمیٹی و نمائندہ وفاق المدارس علامہ شیخ شفاء نجفی، علامہ ڈاکٹر محمد نجفی، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ حافظ سید کاظم رضا نقوی، علامہ ملک محمد تحسین، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور رہنما شیعہ علماء کونسل سید اظہار بخاری شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں عزاداری روکنے کی سازش، ن لیگی حکومت کا تاریخی عزائی نثار حویلی پر قبضے کا منصوبہ

اجلاس میں تعلیمی و دیگر مسائل کے حوالے تبادلہ خیال ہوا اور تعلیمی مسائل کے حل کے لیے باہمی روابط کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔واضح رہے وفد میں شامل علامہ شیخ شفاء نجفی، علامہ ڈاکٹر محمد نجفی متنازعہ نصاب کے مسودے پر دستخط کرنے والی شخصیات میں بھی شامل ہیں۔

 

12:46 شام مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔