اسلامی تحریک کے رکن جی بی اسمبلی ایوب وزیری کو پی ٹی آئی حکومت میں وزیر بنانے کا فیصلہ
شیعیت نیوز: گلگت بلتستان اسمبلی میں اسلامی تحریک کے واحد رکن اسمبلی ایوب وزیری کو صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ آئی ٹی پی کی جانب سے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کے بعد اسلامی تحریک کو جی بی حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت اسمبلی میں موجود آئی ٹی پی کے واحد رکن اسمبلی محمد ایوب وزیر کو صوبائی وزیر بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ کے ٹھیکیدار متحدہ عرب امارات اور دہشتگرد مملکت اسرائیل کےدرمیان فری ٹریڈ کا معاہدہ
گزشتہ روز ڈرامائی طور پر اسلامی تحریک نے تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خالد خورشید اور اسلامی تحریک کے مرکزی قائدین بشمول علامہ شبیر میثمی کی ملاقات کے بعد اتحاد کا اعلان کیا گیا تھا۔







