اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم تکفیری وہابی تنظیم کا معروف دہشتگرد مولوی صدام حسین گرفتار

ٹی ڈی کی ٹیم نے جنگل میں چھاپہ مارا تو ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

شیعیت نیوز: کالعدم جماعت کی ذیلی تنظیم غازی فورس کا سربراہ اور معروف دہشتگرد مولوی صدام حسین کو سی ٹی ڈی نے مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق انہیں خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ مولوی صدام حسین ڈل وریام جنگل میں چھپا ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے جنگل میں چھاپہ مارا تو ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں اسلام پر فاتحہ ، نیم برہنہ ماڈلز کی عبایا فیشن شومیں کیٹ واک

پولیس فورس کے کمانڈوز نے خصوصی کارروائی کرتے ہوئے مولوی صدام حسین کو گرفتار کرلیا۔ دہشتگرد کے قبضے سے تین ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور بھاری مقدار میں تخریب کاری میں استعمال ہونیوالا سامان برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق پاکپتن کے جنگل سے گرفتار ہونیوالا مولوی صدام حسین باجوڑ ایجنسی کا رہائشی ہے۔ تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال میں گرفتار دہشت گرد کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button