ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کا دوروزہ تنظیمی راہیان کربلا کنونشن کراچی میں منعقد ہوگا، علامہ باقرعباس زیدی

30 مئی, 2022 15:38

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کا دو روزہ تنظیمی راہیان کربلا کنونشن 4 اور 5 جون کو کراچی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں سندھ بھر سے اراکین صوبائی شوریٰ شریک ہوں گے۔ کنونشن کے آخری روز آئندہ تین سال کیلئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے نئے صدر کا انتخاب عمل لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کا دو روزہ تنظیمی راہیان کربلا کنونشن 4 اور5 جون بروز ہفتہ اور اتوار گلستان سوسائٹی سپرہائی وے کراچی میں منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی تحریک پاکستان ، شیعہ علماء کونسل بھی پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی بن گئی

انہوں نے کہا کہ کنونشن میں سندھ کے تمام اضلا ع سے اراکین صوبائی شوریٰ شریک ہوں گے، اجلاس میں صوبائی کابینہ اور اضلاع اپنی اپنی تین سالہ تنظیمی کارکردگی رپورٹس پیش کریں گے۔ اجلاس کے آخری روز آئندہ تین سال کیلئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے نئے صدر کا انتخاب میں عمل میں آئے گا۔

7:23 شام مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔