اہم ترین خبریںپاکستان

براستہ تفتان بارڈر زیارات مقامات مقدسہ کیلئے ایران جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے خوشخبری

اب زائرین کرام بغیر کسی پریشانی کے بارڈر کراس کرنے کے بعد زاہدان کی طرف سفر کر سکیں گے

شیعیت نیوز:اربعین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقدس مقامات کی زیارت کیلئے ایران جانے والے زائرین کیلئے کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرائط ختم کر دی گئی ہیں۔ بیان میں تمام زائرین کو خوشخبری دی گئی ہے کہ میرجاوا بارڈر کے ذریعے ایران داخل ہونے والے زائرین کیلئے مبینہ شرائط کو ختم کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کیلئے گندم سبسڈی میں چار ارب کی کمی عوام دشمن فیصلہ ہے، وزیر زراعت کاظم میثم

اب زائرین کرام بغیر کسی پریشانی کے بارڈر کراس کرنے کے بعد زاہدان کی طرف سفر کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ کورونا کے بعد بارڈر کھلے تو ایرانی حکام کی جانب سے کورونا ٹیسٹ اور بارڈر پر ایک رات قرنطینہ پر بیٹھنے کی شرائط عائد کی ہوئی تھیں جسکی وجہ سے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button