اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات

رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی ہے

شیعیت نیوز: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر دوطرفہ برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا عزم کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے بلوچستان میں آگ بجھانے کے لیے طیارہ بھجوانے پر ایرانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور کشمیر کاز کے لیے ایران کی حمایت کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں :ہم جنس پرستی سے متعلق امریکی سفارتخانے کا بیان پاکستانی قوم کی تہذیب و ثقافت اور دینی اقدار پر حملہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون کے بےپناہ مواقع موجود ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button