اہم ترین خبریںایران

شام و عراق میں داعش کو نکیل ڈالنے والے القدس فورس کے کمانڈر کرنل حسن صیاد خدائی تہران میں شہید

قتل کے واقعے کے ایک عینی شاہد نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ قتل سے چند منٹ پہلے، جب میں قائن اسٹریٹ سے غلامیان گلی میں داخل ہونے والا تھا تو مجھے ایک پرائیڈ کار ملی جس نے گلی کو بند کر دیا اور گاڑی کی ڈگی کھلی ہوئی تھی اور وہ دوسری گاڑیوں کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہی تھی۔

شیعیت نیوز: شام اور عراق میں عالمی دہشت گردگروہ داعش کو ناکوچنے چبوانے والے سپاہ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر کرنل حسن صیاد خدائی کو دن دھاڑے تہران کے گنجان آباد علاقے میںگولیاں مار کرشہید کردیا گیا۔موٹر سائیکل سواراسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے مقامی ایجنٹوں نے کرنل حسن صیاد خدائی کی کار پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنی گلی میں داخل ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق تہران کے مقامی وقت کے مطابق تقریبا شام چار بجے شہید حسن صیاد خدائی کو مجاہدین اسلام اسٹریٹ پر واقع غلامیان گلی میں شہید کردیا گیا۔ قتل کے واقعے کے ایک عینی شاہد نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ قتل سے چند منٹ پہلے، جب میں قائن اسٹریٹ سے غلامیان گلی میں داخل ہونے والا تھا تو مجھے ایک پرائیڈ کار ملی جس نے گلی کو بند کر دیا اور گاڑی کی ڈگی کھلی ہوئی تھی اور وہ دوسری گاڑیوں کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جمہوری اسلامی ایران نےپاکستانی جنگلات میں لگی آگ بجھانے کیلئے خصوصی فائر فائٹنگ طیارہ بھیجنے کا اعلان کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ کاروں کو سڑک کے گرد گھومنے اور مجاہدین اسلام اسٹریٹ سے گلی کے دوسری طرف سے غلامیان گلی میں داخل ہونے پر مجبور کیا گیا۔ واقعے کے ایک اور عینی شاہد اور شہید صیاد کے پڑوسیوں میں سے ایک نے جنہوں نے سب سے پہلے ایمرجنسی سروسز کو کال کی تھی، کہا کہ انہوں نے فائرنگ کے ساتھ ہی گلی میں گیس سلینڈر کے پھٹنے کی تیز آواز سنی۔

ان کا کہنا ہے کہ جب میں گلی میں پہنچا تو مجھے شہید صیاد کی لاش ملی اور میں نے فوراً ایمرجنسی سروسز کو کال کی۔ ان کے ایک اور پڑوسی جو واقعے کے وقت اپنی کھڑکی پر کھڑے تھے، کہتے ہیں کہ جب میں نے گولیوں کی آوازیں سنی، تو میں نے آواز کی طرف توجہ دی اور اس شخص کو دیکھا جو گولی چلا رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک اور شخص جو کہ ایک موٹر سائیکل ڈرائیور تھا، آذری گلی کے نکڑ پر انتظار کر رہا تھا اور پہلا والا شخص قتل کے بعد تیزی سے موٹور سائیکل پر سوار ہونے کے فوراً بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل پر بلیک باکس لگا ہوا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button